وزیر اعظم کا کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پاور ڈویژن کو اس امر کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے کہ موجودہ بجلی گھروں کے تمام یون©ٹس فعال رہیں اور رمضان المبارک میں سحر و افطار کے دوران بجلی فراہمی میں کوئی تعطل پیدا نہ ہو۔ انہوں نے یہ بات کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جو منگل کو …

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پاور ڈویژن کو اس امر کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے کہ موجودہ بجلی گھروں کے تمام یون©ٹس فعال رہیں اور رمضان المبارک میں سحر و افطار کے دوران بجلی فراہمی میں کوئی تعطل پیدا نہ ہو۔ انہوں نے یہ بات کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جو منگل کو وزیر اعظم آفس میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں وزیر برائے بجلی سردار اویس احمد لغاری، مشیر برائے خزانہ و محصولات مفتاح اسماعیل اور متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔ اجلاس کے دورا ن توانائی کے شعبے سے متعلق امور پر غور کیا گیا ۔ اجلاس میں آئندہ مہینوں خاص طور پر رمضان المبارک کے دوران لوڈ مینجمنٹ منصوبے کا جائزہ لیا گیا ۔