صدر مملکت ممنون حسین کی جانیں قربان کرنے والے کارکنوں کے اہل خانہ سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قراقرم ہائی وے پاک چین اقتصادی راہداری کی بنیاد اور اس کے معمار اقتصادی راہداری کے بانی ہیں، پاکستانی قوم ان سے بے پناہ محبت اور ان کا احترام کرتی ہے۔ صدر مملکت نے یہ بات شاہراہ قراقرم کی تعمیر کے دوران جانیں قربان کرنے والے کارکنوں کے اہل خانہ سے بات چیت کرتے …

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قراقرم ہائی وے پاک چین اقتصادی راہداری کی بنیاد اور اس کے معمار اقتصادی راہداری کے بانی ہیں، پاکستانی قوم ان سے بے پناہ محبت اور ان کا احترام کرتی ہے۔ صدر مملکت نے یہ بات شاہراہ قراقرم کی تعمیر کے دوران جانیں قربان کرنے والے کارکنوں کے اہل خانہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے چین کے سفیر یاو¿جینگ اور چین کے سابق سفیر ڑنگ چونڑنگ کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر شاہراہ قراقرم کی تعمیر کے دوران جان قربان کرنے والے انجینئرز اور کارکنوں کے ذکر پر جذباتی کیفیت پیدا ہوگئی اور سابق سفیر سمیت کئی لوگ آبدیدہ ہوگئے۔ صدر مملکت نے کہا کہ دنیا پاک چینی دوستی کی مثالیں دیتی ہے۔ ا