وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال ا انٹرنیشنل کاﺅنٹر ٹیررازم فورم کے افتتاحی سیشن سے خطاب

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کی جنگ بہادری سے لڑی اور اس میں فتح حاصل کی لیکن دہشت گردی کا وائرس نئی نئی شکلوں میں سامنے آتا رہتاہے اس لئے اسے کبھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، ہمیں اس کے خلاف چوکس اور مستعد رہناہے، عالمی برادری دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے …

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کی جنگ بہادری سے لڑی اور اس میں فتح حاصل کی لیکن دہشت گردی کا وائرس نئی نئی شکلوں میں سامنے آتا رہتاہے اس لئے اسے کبھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، ہمیں اس کے خلاف چوکس اور مستعد رہناہے، عالمی برادری دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے تنازعات کو حل کرے، بھارت نے معصوم کشمیریوں پر ریاستی دہشت گردی اور ظلم کی انتہا کردی، منگل کو اسلام آباد انٹرنیشنل کاﺅنٹر ٹیررازم فورم کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے اندرون اور بیرون ملک سے شرکاءکا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی کامیابیوں اور تجربات سے دنیاکو آگاہ کرنے کے لئے یہ فورم منعقد کیاگیاہے۔ پاکستان طویل عرصہ سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہاہے جس میں ہر شہری نے اپنا کردار ادا کیا ہے ۔ ہم نے متحد اور یکجا ہو کر یہ جنگ لڑی ہے اور آج فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ وہ پاکستان جو چند سال پہلے دہشت گردی کی جنگ میں متاثرہ تھا آج اس جنگ کا فاتح ہے ۔