سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، چین کے ڈپٹی چیف آف مشن چاو¿ لی چیئن کی اے پی پی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) چین کے ڈپٹی چیف آف مشن چاو¿ لی چیئن نے کہا ہے کہ سی پیک ایک پٹی ایک شاہراہ منصوبے کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ پرتیزی سے کام جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اورچین دونوں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے …

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) چین کے ڈپٹی چیف آف مشن چاو¿ لی چیئن نے کہا ہے کہ سی پیک ایک پٹی ایک شاہراہ منصوبے کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ پرتیزی سے کام جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اورچین دونوں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ چاو¿ لی چیئن نے کہا کہ خطے کی ترقی چین کا دیرینہ خواب ہے جبکہ چین پاکستان کواپنا بہترین دوست سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری صرف چین اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانے کے لئے حکمت عملی کا نام نہیں بلکہ یہ اس پورے خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری سے نہ صرف دونوں ممالک بلکہ خطے کے دیگرممالک کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ 21 ویں صدی کا اہم ترین منصوبہ ہے، اس سے افریقہ، ایشیا، مشرق وسطیٰ اور یورپ کے 65 ممالک منسلک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔