آڈیٹر جنرل کا محکمہ سپریم آڈٹ انسٹیٹیوشنزکے تعاون سے آڈیٹرز کی پیشہ ورانہ صلاحیت بڑھانے کے ایجنڈے پر کام کر رہا ہے، آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر نے کہا ہے کہ آڈیٹر جنرل کا محکمہ سپریم آڈٹ انسٹیٹیوشنز (ایس اے آئیز) کے ساتھ دوطرفہ تعاون کے ذریعے اپنے آڈیٹرز کی استعداد اور پیشہ ورانہ صلاحیت بڑھانے کے ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔ منگل کو اے جی پی آفس سے جاری ایک بیان کے مطابق آڈیٹر جنرل نے حال ہی میں چین کے …

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر نے کہا ہے کہ آڈیٹر جنرل کا محکمہ سپریم آڈٹ انسٹیٹیوشنز (ایس اے آئیز) کے ساتھ دوطرفہ تعاون کے ذریعے اپنے آڈیٹرز کی استعداد اور پیشہ ورانہ صلاحیت بڑھانے کے ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔ منگل کو اے جی پی آفس سے جاری ایک بیان کے مطابق آڈیٹر جنرل نے حال ہی میں چین کے نیشنل آڈٹ آفس کا دورہ کیا اور آڈیٹنگ سے متعلق ایک دوطرفہ سیمینار میں شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کا محکمہ سالانہ تقریباً 50 پرفارمنس آڈٹ رپورٹس تیار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹریٹجک پلان 2015-19ءکے تحت کارکردگی کو مزید بڑھانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے چین کے آڈٹ کے ادارہ کی دعوت پر شنگھائی میونسپل آڈٹ آفس کے حکام سے ملاقات کی جہاں مالیاتی گورننس اور اندرونی کنٹرولز کو م¶ثر بنانے سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔ بعدازاں آڈیٹر جنرل نے آڈٹ بورڈ آف ریپبلک آف انڈونیشیا کا بھی دورہ کیا۔ اس دوران سرکاری شعبہ میں آڈیٹنگ سے متعلق تکنیکی تعاون کے بارے میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے جس کے تحت دونوں ممالک کے آڈٹ کے ادارے متفقہ ورک پلان برائے 2018-20ءکے ذریعے متوازی آڈٹس کیلئے تعاون کریں گے۔