صدر مملکت ممنون حسین دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ ۔ 3 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین دو روزہ دورے پر منگل کو کوئٹہ پہنچ گئے۔ کوئٹہ انٹرنیشنل ائرپورٹ پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، صوبائی وزیر تعلیم طاہر محمود خان، صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات میر عاصم کرد گیلو، مشیر خوراک میر ضیاءلانگو، انسپکٹر جنرل پولیس معظم جاہ انصاری، ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ اور دیگر اعلیٰ افسران نے صدر مملکت کا استقبال …

کوئٹہ ۔ 3 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین دو روزہ دورے پر منگل کو کوئٹہ پہنچ گئے۔ کوئٹہ انٹرنیشنل ائرپورٹ پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، صوبائی وزیر تعلیم طاہر محمود خان، صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات میر عاصم کرد گیلو، مشیر خوراک میر ضیاءلانگو، انسپکٹر جنرل پولیس معظم جاہ انصاری، ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ اور دیگر اعلیٰ افسران نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ صدرمملکت کے آمد کے موقع پر کوئٹہ میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ صدر مملکت (کل) بدھ کو سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کے کانووکیشن کے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔