وزیراعظم شاہد خاقان عباسی باﺅ فورم برائے ایشیاءکے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے چین کا دورہ کریں گے

بیجنگ ۔ 3 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی باﺅ فورم برائے ایشیاءکے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے چین کا دورہ کریں گے۔ یہ اجلاس 8 سے 11 اپریل تک جنوبی چین کے صوبہ ہینان میں ”وسیع تر عالمی خوشحالی کیلئے ایک کشادہ اور جدت کا حامل ایشیائ“ کے موضوع پر منعقد ہو گا۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے منگل کو یہاں وزارت خارجہ امور میں بریفنگ …

بیجنگ ۔ 3 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی باﺅ فورم برائے ایشیاءکے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے چین کا دورہ کریں گے۔ یہ اجلاس 8 سے 11 اپریل تک جنوبی چین کے صوبہ ہینان میں ”وسیع تر عالمی خوشحالی کیلئے ایک کشادہ اور جدت کا حامل ایشیائ“ کے موضوع پر منعقد ہو گا۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے منگل کو یہاں وزارت خارجہ امور میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو اس اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی۔ ان کے علاوہ آسٹریا کے صدر، فلپائن کے صدر، منگولیا کے وزیراعظم، ہالینڈ کے وزیراعظم، سنگاپور کے وزیراعظم، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر شرکت کریں گے۔ چینی وزیر خارجہ نے بتایا کہ صدر شی جن پنگ وزیراعظم لی کیانگ اور سرکردہ رہنما بھی اس سالانہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔ وہ دوطرفہ، کثیر الجہتی تعاون، عالمی اسلوب حکمرانی، معیشت اور تجارت پر بات چیت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چینی صدر فورم میں کلیدی خطاب کریں گے۔