وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کی برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین دیرینہ اور تاریخی تعلقات ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مستحکم معیشت کا اہم کردار …

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین دیرینہ اور تاریخی تعلقات ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مستحکم معیشت کا اہم کردار ہے۔ ملاقات میں نالج کوریڈور کے ذریعے پاکستانی طلباءکی برطانوی یونیورسٹیز میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے حوالے سے اتفاق کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو پاکستان کی دہشت گردی اور انتہاءپسندی کے خلاف کوششوں کو تسلیم کرنا چاہئے۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کے میچز کا انعقاد اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہم نے دہشت گردی اور انتہاءپسندی کو شکست دی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں امن و سلامتی کی صورتحال بحال ہے۔ وزیر داخلہ نے برطانوی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں میچز کھیلنے کی بھی دعوت دی۔