نئی قومی تجارتی پالیسی جلد پیش کر دی جائے،وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تجارت پرویز ملک نے کہا ہے کہ نئی قومی تجارتی پالیسی جلد پیش کر دی جائے گی جو کاروبار کی ترقی اور برآمدات کو فروغ دینے سے متعلق اقدامات پر مبنی ایک جامع دستاویز ہو گی، حکومت درپیش مسائل سے بخوبی سے آگاہ ہے اور ان کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ وہ منگل کو یہاں …

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تجارت پرویز ملک نے کہا ہے کہ نئی قومی تجارتی پالیسی جلد پیش کر دی جائے گی جو کاروبار کی ترقی اور برآمدات کو فروغ دینے سے متعلق اقدامات پر مبنی ایک جامع دستاویز ہو گی، حکومت درپیش مسائل سے بخوبی سے آگاہ ہے اور ان کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ وہ منگل کو یہاں ایک پری بجٹ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نعیم زمیندار، سابق وزیر مملکت برائے خزانہ عمر ایوب اور ایف بی آر کے سابق ممبر شاہد حسن نے بھی سیمینار سے خطاب کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملکی برآمدات کیلئے مشکل وقت رہا ہے تاہم اس سال برآمدات کا حجم 24 ارب ڈالر سے بڑھ جائے گا جو پچھلے سال 20 ارب تھا۔ انہوں نے کہا کہ صرف ایک ماہ یعنی مارچ میں ملکی برآمدات 2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے دور میں ہمیشہ کاروباری اشاریے بہتر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر کے شعبہ میں بہت سرمایہ کاری ہو رہی ہے جبکہ انڈسٹری کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی سے بھی صنعتی پیداوار پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کاروباری لاگت میں کمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ہماری توجہ گروتھ ریٹ پر مرکوز ہے جبکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کی ترقی کیلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔