صدر آزاد کشمےر سردار مسعود خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، جامعہ پونچھ کے منگ کیمپس کے باضابطہ قیام اور کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ بارے بریفنگ دی گئی

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمےر سردار مسعود خان نے پونچھ یونیورسٹی کے منگ سب کیمپس کے حوالہ سے ایوان صدر کشمیر ہاﺅس اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وزیر حکومت برائے خزانہ، منصوبہ بندی و صحت ڈاکٹر نجیب نقی خان، پونچھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر رسول بخش، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن زاہد عباسی، کمشنر پونچھ ڈویژن عبدالحمید …

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمےر سردار مسعود خان نے پونچھ یونیورسٹی کے منگ سب کیمپس کے حوالہ سے ایوان صدر کشمیر ہاﺅس اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وزیر حکومت برائے خزانہ، منصوبہ بندی و صحت ڈاکٹر نجیب نقی خان، پونچھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر رسول بخش، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن زاہد عباسی، کمشنر پونچھ ڈویژن عبدالحمید مغل، سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کے صدر ریٹائرڈ سیکرٹری سردارمحمد صدیق خان، سنئیر نائب صد رسدھن ایجوکیشنل کانفرنس بریگیڈیئر (ر) محمد عارف خان، نائب صد ر سدھن ایجوکیشنل کانفرنس بریگیڈیئر (ر) زرین خان اور سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر غلام حسین نے شرکت کی ۔ صدر آزادکشمیر کو اس موقع پر جامعہ پونچھ کے منگ کیمپس کے باضابطہ قیام کے حوالے سے کی جانے والی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔ صدر نے سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کے عہدیداران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے منگ سب کیمپس کےلئے سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کی تعمیر کردہ عمارت اور زمین پونچھ یونیورسٹی کو دی ہے۔