اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) اسلامی نظریاتی کونسل کے چئیرمین ڈاکٹرقبلہ آیازنے کہاہے کہ اسلام سمیت تمام الہامی مذاہب نے پرامن معاشروں کے قیام کاپرچارکیاہے، مذہب کوتشدد اورنفرت پھیلانے کیلئے استعمال کرنے والے مذہب کا حقیقی چہرہ مسخ کرتے ہیں، دہشت گردی اورعسکریت پسندی کے خلاف متفقہ فتویٰ کو قانون کی شکل دینا چاہیئے اوراعلیٰ تعلیمی کمیشن کواسے نصاب کاحصہ بنانا چاہئیے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے منگل …
چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹرقبلہ آیاز کا نیکٹا کے زیراہتمام پینل مذاکرے سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) اسلامی نظریاتی کونسل کے چئیرمین ڈاکٹرقبلہ آیازنے کہاہے کہ اسلام سمیت تمام الہامی مذاہب نے پرامن معاشروں کے قیام کاپرچارکیاہے، مذہب کوتشدد اورنفرت پھیلانے کیلئے استعمال کرنے والے مذہب کا حقیقی چہرہ مسخ کرتے ہیں، دہشت گردی اورعسکریت پسندی کے خلاف متفقہ فتویٰ کو قانون کی شکل دینا چاہیئے اوراعلیٰ تعلیمی کمیشن کواسے نصاب کاحصہ بنانا چاہئیے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے منگل کویہاں انسداددہشت گردی کی قومی مقتدرہ (نیکٹا) کے زیراہتمام ”اسلام آباد انٹرنیشنل کاونٹرٹیررازم فورم“ کے پہلے روز منعقدہ پینل مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرانہوں نے شرکاءکے مختلف سوالوں کے جواب بھی دئیے۔ڈاکٹرقبلہ آیازنے کہاکہ پرامن معاشرے کا قیام اسلام کے بنیادی تعلیمات میں شامل ہیں اس ضمن میں انہوں نے پیغمبراسلام ﷺ کے دورمیں مدینہ میں اوس اورخزرج قبائیل کے درمیان تصفیہ اوریہودیوں کے ساتھ میثاق مدینہ کی مثال دی، بعدازاں فتح مکہ کے موقع پردشمنوں کیلئے عفوودرگذرسے کام لیتے ہوئے پرامن معاشرے کے قیام کی منزل حاصل کی گئی۔








