اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس(پی این سی اے) کے ڈائریکٹرجنرل جمال شاہ نے کہاہے کہ تعلیمی نصاب میں ثقافت کی تعلیم وقت کی ضرورت ہے، نوجوان پاکستان کی آبادی کا ایک بڑاحصہ ہے اورانہیں ہنرمنداورباکمال بنانے کیلئے تمام متعلقہ اداروں کواپناکردارادا کرناہوگا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے منگل کویہاں نیکٹا کے زیراہتمام ”اسلام آباد انٹرنیشنل کاونٹرٹیررازم فورم“ کے پہلے روز منعقدہ پینل …
پی این سی اے کے ڈائریکٹرجنرل جمال شاہ کا نیکٹا کے زیراہتمام پینل مذاکرے سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس(پی این سی اے) کے ڈائریکٹرجنرل جمال شاہ نے کہاہے کہ تعلیمی نصاب میں ثقافت کی تعلیم وقت کی ضرورت ہے، نوجوان پاکستان کی آبادی کا ایک بڑاحصہ ہے اورانہیں ہنرمنداورباکمال بنانے کیلئے تمام متعلقہ اداروں کواپناکردارادا کرناہوگا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے منگل کویہاں نیکٹا کے زیراہتمام ”اسلام آباد انٹرنیشنل کاونٹرٹیررازم فورم“ کے پہلے روز منعقدہ پینل مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرانہوں نے شرکاءکے مختلف سوالوں کے جواب بھی دئیے۔ جمال شاہ نے کہاکہ پاکستان مختلف ثقافتوں ، زبانوں اورنسلوں کا حسین امتزاج ہے، ہماری ثقافتی روایات اوراقدارہماراخزانہ ہے، ثقافتی اقداراورتنوع کا تحفظ اورفروغ ایک مفید اوربامقصد معاشرے کے قیام میں کلیدی اہمیت کاحامل عنصرہے۔








