فاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان کا گرمی کی حالیہ لہر کے حوالہ سے جاری بیان میں اظہار

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ درجہ حرارت میں متوقع اضافہ اور ملک میں گرمی کی بڑھتی ہوئی لہروں کی شدت کا تقاضا ہے کہ ملک میں آب و ہوا کی تبدیلیوں کی روک تھام کےلئے جامع حکمت عملی وضع کی جائے۔ ملک میں گرمی کی حالیہ لہر کے حوالہ سے جاری ایک بیان میں …

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ درجہ حرارت میں متوقع اضافہ اور ملک میں گرمی کی بڑھتی ہوئی لہروں کی شدت کا تقاضا ہے کہ ملک میں آب و ہوا کی تبدیلیوں کی روک تھام کےلئے جامع حکمت عملی وضع کی جائے۔ ملک میں گرمی کی حالیہ لہر کے حوالہ سے جاری ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ گرمی کی لہر کا تعلق آب و ہوا کی صورتحال سے ہے جو قدرتی عوامل کو نقصان پہنچنے کے باعث ہے اور کچھ ماہرین کا دعویٰ ہے کہ گرمی یا درجہ حرارت میں اضافہ عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلیوں کی علامت ہے جو کہ سپرہائی وے اور اسفالٹ سے تیار کردہ سڑکوں اور جنگلات کے انحطاط کی بدولت ہے اور ان عوامل کی وجہ سے گذشتہ 100 سالوں کے دوران زمین کے اوسطاً درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے۔ اسی لئے ہمیں اب گرمیوں اور سردیوں میں شدید موسمی حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ آب و ہوا کی سائنس نے اس بات کی تصدیق کرکے دی ہے کہ عالمی حدت میں عالمی سطح پر اضافہ کی وجہ سے ہمیں سردیوں گرمیوں میں معمول سے ہٹ کر زیادہ گرمی اور شدید موسمی حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔