اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو وزیراعظم آفس میں ہوا۔ اجلاس میں آڈٹ اوور سائٹ بورڈ کی 2017ءکیلئے آڈٹ شدہ مالی سٹیٹمنٹ اور سالانہ رپورٹ پیش کی گئی۔ کابینہ نے م©ختلف ممالک کے ساتھ مفاہمت کی سات یادداشتوں پر دستخط کرنے کی منظوری دی جن کا مقصد اقتصادی اور سٹرٹیجک تعاون کا فروغ اور ایک …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو وزیراعظم آفس میں ہوا۔ اجلاس میں آڈٹ اوور سائٹ بورڈ کی 2017ءکیلئے آڈٹ شدہ مالی سٹیٹمنٹ اور سالانہ رپورٹ پیش کی گئی۔ کابینہ نے م©ختلف ممالک کے ساتھ مفاہمت کی سات یادداشتوں پر دستخط کرنے کی منظوری دی جن کا مقصد اقتصادی اور سٹرٹیجک تعاون کا فروغ اور ایک منصوبہ کی فزیبلٹی سٹڈی تیار کرنا ہے۔ کابینہ نے پریوینش آف سمگلنگ آف مائیگرنٹ آرڈیننس 2018ءکی بھی منظوری دی۔ کابینہ نے 2017-18ءکیلئے بار کونسلوں اور بار ایسوسی ایشنوں کیلئے امداد کی تخصیص کیلئے سیلنگ کی بھی منظوری دی۔ کابینہ کے اجلاس میں یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کے تقرر کی بھی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے ڈائریکٹر جنرل پورٹس اینڈ شپنگ کو پورٹ قاسم اتھارٹی کراچی کے چیئرمین کے عہدے کا اضافی چارج دینے کی تجویز کی بھی منظوری دی۔ کابینہ کو توانائی کے شعبہ، بنیادی ڈھانچہ، صنعتی تعاون اور گوادر کی ترقی سمیت چین۔پاکستان اقتصادی راہداری کے حوالہ سے تفصیلی پریزنٹیشن دی گئی۔








