وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے عالمی ادارہ خوراک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈیوڈ ایم بیسلے ملاقات

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ خوراک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈیوڈ ایم بیسلے نے منگل کو یہاں وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ ان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان عالمی ادارہ خوراک سے طویل عرصہ سے منسلک ہے اور عالمی ادارہ …

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ خوراک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈیوڈ ایم بیسلے نے منگل کو یہاں وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ ان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان عالمی ادارہ خوراک سے طویل عرصہ سے منسلک ہے اور عالمی ادارہ خوراک میں اسے منفرد امداد لینے کا درجہ حاصل ہے اور پاکستان موجودہ امداد و بحالی کی کارروائیوں کیلئے 5 کروڑ ڈالر ادا کر رہا ہے۔ وزیراعظم نے عالمی ادارہ خوراک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو مبارکباد دی اور دنیا بھر میں اپنے مقاصد کے حصول کیلئے عالمی ادارہ کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے غربت کے خاتمہ، خوراک کی فراہمی اور غذائیت کو بہتر بنانے کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کام کرنے والے صف اول کے ادارہ کے طور پر پاکستان میں عالمی ادارہ خوراک کی بھی تعریف کی۔