اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے تعلقات اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کی بربریت پر ناصر جنجوعہ نے پاکستان کے تحفظات کا اظہار کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک کےساتھ اچھے …
مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے تعلقات اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کی بربریت پر ناصر جنجوعہ نے پاکستان کے تحفظات کا اظہار کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک کےساتھ اچھے تعلقات کی پالیسی پر کاربند ہے اور بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر واستبداد سے حالات مزید کشیدہ ہونگے۔ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔








