اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ دنیا کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی عظیم قربانیوں کو مدنظر رکھنا چاہئے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو وزیراعظم آفس میں امریکہ کی کارنیل یونیورسٹی کے طلباءکے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ہزاروں عام شہروں اور سیکورٹی اہلکاروں کی …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی امریکہ کی کارنیل یونیورسٹی کے طلباءکے وفد سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ دنیا کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی عظیم قربانیوں کو مدنظر رکھنا چاہئے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو وزیراعظم آفس میں امریکہ کی کارنیل یونیورسٹی کے طلباءکے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ہزاروں عام شہروں اور سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کو مثبت سمت میں گامزن کرنے کیلئے مختلف پروگرام ترتیب دیئے ہیں۔ وزیراعظم کے خصوصی معاون علی جہانگیر صدیقی، پارلیمانی سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم اور ممبر قومی اسمبلی شزا فاطمہ خواجہ بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کے منصوبوں کے حوالہ سے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت صنعتی اور تجارتی شعبوں کو ترقی کے بہتر مواقع فراہم کرنے کیلئے انتھک کوششیں کر رہی ہے اور ملک کی توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کرنے کیلئے نئے بجلی گھروں کے قیام کے ساتھ ساتھ منسلکہ بنیادی ڈھانچہ بھی تعمیر کر رہی ہے۔








