ترکی مظلوموں کا ساتھ دینا جاری رکھے گا،بن علی یلدرم

استنبول ۔ 22 جون(اے پی پی) تر کی کے وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ترکی مظلوموں کا ساتھ دینا جاری رکھے گا۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم نے عالمی یوم مہاجرین کی مناسبت سے ٹویٹر پر اپنے تحریری پیغام میں کہا ہے کہ وہ مدد کے طلب گاروں کی بلا تفریق و امتیاز مدد کرنا کل کی طرح آج بھی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ انھوں نے کہا …

استنبول ۔ 22 جون(اے پی پی) تر کی کے وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ترکی مظلوموں کا ساتھ دینا جاری رکھے گا۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم نے عالمی یوم مہاجرین کی مناسبت سے ٹویٹر پر اپنے تحریری پیغام میں کہا ہے کہ وہ مدد کے طلب گاروں کی بلا تفریق و امتیاز مدد کرنا کل کی طرح آج بھی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ترک حکومت نے جس طرح سے دنیا کے مظلوم انسانوں کی آواز پر لبیک کہا ہے وہ ان کی روایتی ،مذہبی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ واضح رہے کہ ترکی 4 لاکھ 50 ہزار بچوں اور 2لاکھ 70 ہزار عورتوںسمیت ایک ملین 9 لاکھ مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے۔

Leave a Reply