اسلام آباد۔4 اپریل(اے پی پی )مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے ملک میں امن کی بحالی اور بجلی کی قلت دور کرنے کے لئے سخت محنت کی اور کھیلوں کی سرگرمیان بحال کیں، دنیا ہماری پانچ سالہ حکومت کے دورآن آنے والی تبدیلیوں کو خود دیکھ سکتی ہے۔احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے …
مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد۔4 اپریل(اے پی پی )مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے ملک میں امن کی بحالی اور بجلی کی قلت دور کرنے کے لئے سخت محنت کی اور کھیلوں کی سرگرمیان بحال کیں، دنیا ہماری پانچ سالہ حکومت کے دورآن آنے والی تبدیلیوں کو خود دیکھ سکتی ہے۔احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہ کہ ان کے دور میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بجلی کی پیداوار میں ہزاروں میگا واٹ کا اضافہ کیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ لوڈشیڈنگ میں اضافے کی رپورٹس پر حکومت سے بات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوجستان میں ہونے والی حالیہ تبدیلیاں مشکوک ہیں، عمران خان اور آصف علی زرداری قوم کو بتائیں کہ انہوں نے کس کی ہدایت پر سینیٹ انتخابات میں اس قدر دولت خرچ کی اور لوگوں سے وفاداریاں تبدیل کرائیں۔عمران خان اور آصف علی زرداری دونوں گندے کھیل اور بے اصولی کی سیاست کا حصہ تھے۔








