اسلام آباد۔4 اپریل(اے پی پی )اوورسیزپاکستانی بلوچ یونٹی کے بانی اورچیف کوارڈی نیٹرڈاکٹرجمعہ خان مری نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری اورگوادرکی بندرگاہ جیسے منصوبوں سے بلوچستان کے عوام کی تقدیر بدل جائیگی، اس طرح کے منصوبوں کی مخالفت کرنے والے بلوچستان کے عوام کے دشمن ہیں، بھارتی تنخواہ دارنام نہادبلوچ رہنماءیورپ میں عیاشی کی زندگی گزاررہے ہیں اور دوسری طرف عام بلوچ عوام دہشت گردی کی صورت میں …
چین پاکستان اقتصادی راہداری اورگوادرکی بندرگاہ جیسے منصوبوں سے بلوچستان کے عوام کی تقدیر بدل جائیگی، ڈاکٹرجمعہ خان مری

مزید خبریں
اسلام آباد۔4 اپریل(اے پی پی )اوورسیزپاکستانی بلوچ یونٹی کے بانی اورچیف کوارڈی نیٹرڈاکٹرجمعہ خان مری نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری اورگوادرکی بندرگاہ جیسے منصوبوں سے بلوچستان کے عوام کی تقدیر بدل جائیگی، اس طرح کے منصوبوں کی مخالفت کرنے والے بلوچستان کے عوام کے دشمن ہیں، بھارتی تنخواہ دارنام نہادبلوچ رہنماءیورپ میں عیاشی کی زندگی گزاررہے ہیں اور دوسری طرف عام بلوچ عوام دہشت گردی کی صورت میں اس کاخمیازہ بگھت رہے ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے بدھ کو ماسکو سے بذریعہ ٹیلی فون کوہلو میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔یہ اجتماع ڈاکٹرجمعہ خان مری کی جانب سے نام نہاد بلوچ علیحدگی پسند تحریک سے علیحدگی اورپاکستان کے مرکزی دھارے میں آّنے کی حمایت وخیرمقدم میں منعقد ہوا جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اسکاآغاز ایک ریلی سے ہوا جوبنک چوک کوہلوسے شروع ہوئی ، ریلی کے شرکاءنے کتبے اوربینرزاٹھارکھے تھے جن پرڈاکٹرجمعہ خان مری کے حوالے سے خیرمقدمی نعرے درج تھے۔اجتماع میں دیگرکے علاوہ متعدد ممتاز قبائیلی عمائدین نے بھی شرکت کی۔








