جنیوا۔ 22 جون(اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہاہے کہ شام میں گزشتہ 5برسوں کے دوران ہسپتالوں اور دیگر طبی مراکز پر ہونے والے حملوں میں اب تک 700ڈاکٹر اور طبی عملے کے دیگر ارکان ہلاک ہوچکے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق یہ بات یورپین کمیشن آف انکوائری کی ایک رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ یہ رپورٹ جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے سالانہ اجلاس …
شام میں ہسپتالوں اور دیگر طبی مراکز پر ہونے والے حملوں میں 700ڈاکٹر اور طبی عملے کے ارکان ہلاک ہوچکے ہیں، اقوام متحدہ

مزید خبریں
جنیوا۔ 22 جون(اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہاہے کہ شام میں گزشتہ 5برسوں کے دوران ہسپتالوں اور دیگر طبی مراکز پر ہونے والے حملوں میں اب تک 700ڈاکٹر اور طبی عملے کے دیگر ارکان ہلاک ہوچکے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق یہ بات یورپین کمیشن آف انکوائری کی ایک رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ یہ رپورٹ جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے سالانہ اجلاس میں پیش کی گئی ہے۔ اس رپورٹ میں فضائی اور زمینی حملوں میں ہسپتالوں اور مراکز صحت کو نشانہ بنانے کے حوالے سے تمام تفصیلات فراہم کی گئی ہیں ۔ رپورٹ میں شام میں ہسپتالوں، طبی عملے اور ایمبولینسوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات پر زور دیا گیاہے۔








