وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل کا نیکٹا کے زیراہتمام انٹرنیشنل کاﺅنٹر ٹیررازم فورم سے خطاب

اسلام آباد ۔4 اپریل(اے پی پی ) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ پاکستان نے معاشی میدان میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں، ملک کو آگے بڑھانے کےلئے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے اس مقصد کےلئے تمام سیاسی جماعتوں کو میثاق معیشت پر متفق ہو جانا چاہئے۔ وہ نیکٹا کے زیراہتمام اسلام آباد انٹرنیشنل کاﺅنٹر ٹیررازم فورم 2018ءمیں ایک سیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ …

اسلام آباد ۔4 اپریل(اے پی پی ) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ پاکستان نے معاشی میدان میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں، ملک کو آگے بڑھانے کےلئے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے اس مقصد کےلئے تمام سیاسی جماعتوں کو میثاق معیشت پر متفق ہو جانا چاہئے۔ وہ نیکٹا کے زیراہتمام اسلام آباد انٹرنیشنل کاﺅنٹر ٹیررازم فورم 2018ءمیں ایک سیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعظم کے مشیر بیرسٹر ظفراللہ نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان ایک ابھرتی معیشت اور ترقی کرتا ہوا معاشرہ ہے، ہمیں جمہوریت اور پالیسیوں کے تسلسل کو آگے بڑھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ چیلنجز موجود ہیں تاہم اب وقت آگیا ہے کہ سیاست اور معیشت کو الگ کر لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی بڑی قوموں نے جموریت کے رستے ترقی کی ہے ، ہم نے بہت تجربات کرکے دیکھ لئے ہیں اس لئے اب ہمیں جمہوریت اور پالیسیوں کے تسلسل کو یقینی بناتے ہوئے آگے بڑھنا چاہئے۔