وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے ضلعی صدور کی ملاقات

اسلام آباد ۔4 اپریل(اے پی پی ) وزیر مملکت برائے کیڈ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) اسلام آباد کے صدر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے ضلعی صدور کے وفد نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں وفد نے نواز شریف کی طرف سے حالیہ سوات جلسہ میں امیر مقام کو مسلم لیگ (ن) کی طرف سے وزارت اعلیٰ کا امیدوار نامزد کرنے کے …

اسلام آباد ۔4 اپریل(اے پی پی ) وزیر مملکت برائے کیڈ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) اسلام آباد کے صدر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے ضلعی صدور کے وفد نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں وفد نے نواز شریف کی طرف سے حالیہ سوات جلسہ میں امیر مقام کو مسلم لیگ (ن) کی طرف سے وزارت اعلیٰ کا امیدوار نامزد کرنے کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا۔ وفد نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ الیکشن میں خیبرپختونخوا میں کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے گی۔ حالیہ سالوں میں صوبہ میں پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، صوبہ میں پارٹی کی تنظیم میں مضبوطی آئی ہے اور نئی قیادت کے ساتھ پارٹی حقیقی معنوں میں فعال ہوئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی خیبرپختونخوا میں سیاست درست سمت میں گامزن ہے، پارٹی کے نچلی سطح تک عوامی رابطے مضبوط ہوئے ہیں، پنجاب اور وفاق میں حکومتی کارکردگی دیکھ کر لوگ مسلم لیگ (ن) کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کو اسلام آباد تنظیم کی طرف سے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے، آئندہ الیکشن میں پارٹی کے اندر بین الصوبائی تعاون میں اضافہ کریں گے۔