ترک بحری افواج کے سربراہ وائس ایڈمرل عدنان عزبل کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات ، پیشہ ورانہ امور سمیت موجودہ اور مستقبل کے بحری تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال

اسلام آباد ۔4 اپریل(اے پی پی ) ترک بحری افواج کے سربراہ وائس ایڈمرل عدنان عزبل اپنے سرکاری دورہ کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی جس میں دونوں بحری افواج کے مابین پیشہ ورانہ امور سمیت موجودہ اور مستقبل کے بحری تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ دورے کے دوسرے مرحلے میں وائس ایڈمرل عدنان عزبل نے لاہور اورکراچی میں تعینات پاک بحریہ کی مختلف …

اسلام آباد ۔4 اپریل(اے پی پی ) ترک بحری افواج کے سربراہ وائس ایڈمرل عدنان عزبل اپنے سرکاری دورہ کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی جس میں دونوں بحری افواج کے مابین پیشہ ورانہ امور سمیت موجودہ اور مستقبل کے بحری تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ دورے کے دوسرے مرحلے میں وائس ایڈمرل عدنان عزبل نے لاہور اورکراچی میں تعینات پاک بحریہ کی مختلف فیلڈ کمانڈز کا دورہ کیا ۔ لاہور میں اپنی مصروفیات کے دوران انہوں نے کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل نوید احمد رضوی سے ملاقات کی۔ اپنے دورئہ کراچی میں ترک بحری افواج کے سربراہ نے کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل اطہر مختار ، کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل معظم الیاس اور کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے علیٰحدہ علیٰحدہ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوںکے دوران دو طرفہ بحری اشتراک اور پیشہ ورانہ امور پر بات چیت ہوئی۔ معزز مہمان نے اس موقع پر انسداد دہشت گردی و بحری قذاقی کی عالمی کوششوں میں مستقل شمولیت کے ذریعے خطے میں قیام امن و استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔