چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ فوڈ پروگرام ڈیوڈ بیسلے کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب

اسلام آباد ۔4 اپریل(اے پی پی ) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ فوڈ پروگرام ڈیوڈ بیسلے کو دیئے جانے والے عشائیہ کی میزبانی کی۔ اس موقع پر چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ فوڈ پروگرام کی سربراہی میں آئے ہوئے وفد کا استقبال کیا۔ عشائیہ میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، فوڈ سکیورٹی کے وفاقی وزیر …

اسلام آباد ۔4 اپریل(اے پی پی ) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ فوڈ پروگرام ڈیوڈ بیسلے کو دیئے جانے والے عشائیہ کی میزبانی کی۔ اس موقع پر چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ فوڈ پروگرام کی سربراہی میں آئے ہوئے وفد کا استقبال کیا۔ عشائیہ میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، فوڈ سکیورٹی کے وفاقی وزیر سکندر بوسن اور وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سفارتکار، عالمی بینک اور اقوام متحدہ کے اہلکار، میڈیا کے نمائندگان اور دانشورو بھی موجود تھے۔ اپنے استقبالیہ کلمات میں چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے اعلی دفتر کا عہدہ سنبھالنے پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ ان کی تقرری سے پروگرام اپنے عالمگیر مقاصد کے حصول کے قابل ہوگا۔ انہوں نے پاکستان میں بھوک کے خلاف لڑائی، خوراک کی تقسیم میں معاونت اور غذائی معیار کو بہتر بنانے کے حوالے سے انسانی ادارے کے طور پر کام کرنے ڈبلیو ایف پی کے کردار کو سراہا۔