قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت اہم اجلاس

اسلام آباد ۔4 اپریل(اے پی پی ) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں ایک اجلاس ہوا۔ اجلاس میں رکن قومی اسمبلی امیر مقام کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے مبےنہ الزام میں شکایت کی جانچ پڑتال کا ڈی جی نیب خیبرپختونخوا کو حکم دےا گےا۔ اجلاس میں رکن قومی اسمبلی مولوی امیر زمان کے خلاف سرکاری ترقےاتی فنڈز میں خوردبرد …

اسلام آباد ۔4 اپریل(اے پی پی ) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں ایک اجلاس ہوا۔ اجلاس میں رکن قومی اسمبلی امیر مقام کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے مبےنہ الزام میں شکایت کی جانچ پڑتال کا ڈی جی نیب خیبرپختونخوا کو حکم دےا گےا۔ اجلاس میں رکن قومی اسمبلی مولوی امیر زمان کے خلاف سرکاری ترقےاتی فنڈز میں خوردبرد اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے مبےنہ الزام میں شکایت کی جانچ پڑتال کا ڈی جی نیب بلوچستان کو حکم دےا گےا۔ اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان عبدالمالک کاکڑ کے خلاف ترقےاتی فنڈز میں خوردبرد کے مبےنہ الزام میں شکایت کی جانچ پڑتال کا ڈی جی نیب بلوچستان کو حکم دےا گےا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ناظم پشاور محمد عاصم خان کے خلاف سرکاری فنڈز کا غیر قانونی استعمال اور قانونی تقاضے پورے کئے بغیر ملازمین میں اعزازےہ تقسیم کرنے کے مبےنہ الزام میں شکایت کی جانچ پڑتال کا ڈی جی نیب خیبرپختونخوا کو حکم دےا گےا۔