اسلام آباد ۔4 اپریل(اے پی پی )ایشیاءو بحرالکاہل انرجی فورم کا 2 روزہ اجلاس تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں شروع ہو گیا۔ وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری کو وزارتی سطح کے اس دوسرے فورم کی صدارت کیلئے منتخب کیا گیا۔ ایشیاءو بحرالکاہل انرجی فورم کا قیام توانائی کی سیکورٹی بڑھانے اور ایشیاءو بحرالکاہل میں توانائی کے استعمال کو پائیدار بنانے کیلئے قائم کیا گیا ہے۔ …
ایشیاءو بحرالکاہل انرجی فورم کا اجلاس بنکاک میں شروع ہو گیا، وفاقی وزیر اویس خان لغاری وزارتی سطح کے دوسرے فورم کی صدارت کیلئے منتخب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔4 اپریل(اے پی پی )ایشیاءو بحرالکاہل انرجی فورم کا 2 روزہ اجلاس تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں شروع ہو گیا۔ وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری کو وزارتی سطح کے اس دوسرے فورم کی صدارت کیلئے منتخب کیا گیا۔ ایشیاءو بحرالکاہل انرجی فورم کا قیام توانائی کی سیکورٹی بڑھانے اور ایشیاءو بحرالکاہل میں توانائی کے استعمال کو پائیدار بنانے کیلئے قائم کیا گیا ہے۔ فورم میں توانائی کی ترسیل کیلئے علاقائی تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ فورم سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر پاور ڈویژن نے پاکستان میں پائیدار توانائی کیلئے ایس ڈی جی 7 کے حصول کیلئے حکومت کی مختلف پالیسیوں اور پروگراموں کا احاطہ کیا۔ فورم کے موقع پر وفاقی وزیر پاور ڈویژن نے نیپال، منگولیا، روس اور چین کے وفود کے سربراہان اور ہم منصبوں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کیں۔ انہوں نے یو این ای ایس سی اے پی کی ایگزیکٹو سیکرٹری اور سربراہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے بھی ملاقات کی۔ وہ تھائی لینڈ کے وزیر توانائی سے بھی ملاقات کریں۔








