دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔4 اپریل(اے پی پی ) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ وادی میں کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں ہمارے سفراءاور پارلیمینٹیرینز عالمی برادری کو بریفنگ دیں گے۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے نہتے کشمیریوں کے …

اسلام آباد ۔4 اپریل(اے پی پی ) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ وادی میں کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں ہمارے سفراءاور پارلیمینٹیرینز عالمی برادری کو بریفنگ دیں گے۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے نہتے کشمیریوں کے بنیادی حق حق خود ارادیت کے لیے آواز بلند کرنے کے لیے اپنے سفیر اور پارلیمنٹیرینز دوسرے ملکوں میں بھیجے گا تاکہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو ان کا حق مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کسی بھی عالمی میڈیا یا فیکٹ فائنڈنگ مشن کو مقبوضہ کشمیر کے دورے کی اجازت تک نہیں دے رہا کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اس سے اس کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو جائے گا اور مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم سب کے سامنے آ جائیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کی اور کشمیر کے بارے میں اپنا بیان جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پہلے ہی کشمیر کے بارے میں اپنے بیانات جاری کر چکے ہیں۔