راولپنڈی ۔4 اپریل(اے پی پی ) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری کےلئے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بہیمانہ مظالم روکنا ناگزیر ہو گیا ہے، جموں و کشمیر کے تنازعہ کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہئے اور اس مسئلہ کو حل کرتے وقت کشمیری عوام کی ا±منگوں کو مدنظر رکھا جائے۔ یہ بات وزیر دفاع انجینئر خرم …
وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان کا بین الاقوامی سکیورٹی (ایم سی آئی ایس2018ئ) بارے ساتویں ماسکو کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
راولپنڈی ۔4 اپریل(اے پی پی ) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری کےلئے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بہیمانہ مظالم روکنا ناگزیر ہو گیا ہے، جموں و کشمیر کے تنازعہ کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہئے اور اس مسئلہ کو حل کرتے وقت کشمیری عوام کی ا±منگوں کو مدنظر رکھا جائے۔ یہ بات وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے بین الاقوامی سکیورٹی (ایم سی آئی ایس2018ئ) بارے ساتویں ماسکو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وہ ایم سی آئی ایس 2018ءکانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں جو بدھ کو روسی دارالحکومت میں شروع ہو گئی۔ وزیر دفاع نے اپنے وسیع ترخطاب میں شام میں روس کے داعش (دولت اسلامیہ ) کا مقابلہ کرنے کو سراہاتاہم متنبہ کیا کہ خطہ میں مفادات کا ٹکراﺅ رکھنے والے غیر ریاستی عناصر شام میں امن کے عمل کےلئے مسلسل خطرہ کا باعث ہوں گے۔ وزیر دفاع نے پاکستان میں آپریشن ردالفساد اور ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردی کے خاتمہ میں کامیابی کا ذکر کیا اور کہا کہ متحرک ترین کامیاب آپریشنز کی تکمیل کے بعد اب ہم حاصل ثمرات کو مستحکم بنا رہے ہیں اور یہ کام جامع قومی لائحہ عمل کے ذریعے کیا جارہا ہے تاکہ دہشت گردوں کو دوبارہ اپنے نیٹ ورکس بنانے یا گروپ بنانے کا موقع نہ مل سکے۔








