دہشتگردی ،انتہاپسندی اور توانائی بحران جیسے بڑے مسائل پر قابو پا لیا گیا،وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان

اسلام آباد ۔4 اپریل(اے پی پی ) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان نے کہا ہے کہ ملک میں دہشتگردی ،انتہاپسندی اور توانائی بحران جیسے بڑے مسائل پر قابو پا لیا گیا ہے جس کے نتیجے میں کاروبار اور سرمایہ کاری کیلئے ماحول بہتر ہوا ہے، ایئر کنڈیشننگ انڈسٹری کو سی پیک سے پیدا ہونے والے مواقع سے بھرپور طور پر استفادہ کرنا چاہئے۔ وہ پاکستان ایچ وی …

اسلام آباد ۔4 اپریل(اے پی پی ) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان نے کہا ہے کہ ملک میں دہشتگردی ،انتہاپسندی اور توانائی بحران جیسے بڑے مسائل پر قابو پا لیا گیا ہے جس کے نتیجے میں کاروبار اور سرمایہ کاری کیلئے ماحول بہتر ہوا ہے، ایئر کنڈیشننگ انڈسٹری کو سی پیک سے پیدا ہونے والے مواقع سے بھرپور طور پر استفادہ کرنا چاہئے۔ وہ پاکستان ایچ وی اے سی آر سوسائٹی کے 25 سال مکمل ہو نے اور 3 روزہ نمائش کے افتتاح کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب کا انعقاد بدھ کو یہاں پاک چائنہ فرینڈشپ سینٹر اسلام آباد میں کیا گیا۔ تقریب میں سوسائٹی کے ممبران ،کاروباری برادری کے نمائندوں اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ وزیر مملکت نے کہاکہ پاکستان کے موسمی حالات میں ایئر کنڈیشنگ انڈسٹری کے لیے بہت گنجائش ہے۔ ہمیں مقامی مصنوعات کو فروغ دینا چاہئے تاکہ ملک خود انحصاری کی جانب بڑھ سکے۔