فیصل آباد ۔4 اپریل(اے پی پی )سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ انہیں ملک و قوم کی بے مثال اور بے لوث خدمت کا صلہ پانامہ کی آڑ میں اقا مہ میں سزا کے طور پر دیا گیا اور الزام ےہ عائد کیا گیا کہ انہوں نے اپنے بیٹے سے وہ تنخواہ وصول نہیں کی جو وہ وصول کر سکتے تھے۔ بدھ کو میونسپل فٹ بال …
سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا سمندری میں چوہدری شریف گجر مرحوم کی برسی کے سلسلہ میں اجتماع سے خطاب

مزید خبریں
فیصل آباد ۔4 اپریل(اے پی پی )سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ انہیں ملک و قوم کی بے مثال اور بے لوث خدمت کا صلہ پانامہ کی آڑ میں اقا مہ میں سزا کے طور پر دیا گیا اور الزام ےہ عائد کیا گیا کہ انہوں نے اپنے بیٹے سے وہ تنخواہ وصول نہیں کی جو وہ وصول کر سکتے تھے۔ بدھ کو میونسپل فٹ بال گراﺅنڈ سمندری میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات چوہدری شہباز بابر گجر کے والد اور شریف خاندان کے دیرینہ دوست چوہدری محمد شریف گجر مرحوم کی پانچویں برسی کے سلسلہ میں منعقدہ تعزیتی عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے محمدنواز شریف نے کہا کہ وہ 1962سے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں جب ان کی عمر 12سال تھی اور وہ سکول کے طالب علم تھے۔ انہوں نے کہا کہ 2018ءکا الیکشن بھر پور قوت کے ساتھ لڑتے ہوئے تاریخ ساز کامےابی حاصل کریں گے۔ محمدنواز شریف نے کہا کہ ان کے دل میں نوجوانوں کی بہت عزت ہے اور وہ اس جذبے سے بھی سر شار ہیں کہ اگر انہیں دوبارہ موقع ملا تو وہ ایک بار پھر ان کی بے لوث دن رات خدمت کر سکیں۔ محمدنوازشریف نے کہاکہ ان کی کوشش ہے کہ وہ معاشرے سے غربت ، جہالت ، بے روز گاری کا خاتمہ ےقینی بنا کر ہر گھر میں روشنیاں لائیں۔ انہوںنے کہا کہ عوام کو بائیس بائیس گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ سے نجات مل رہی ہے ، دہشت گردی کا خاتمہ کر دیا گیا ہے ، اقتصادی راہداری کے ذریعے ملکی تعمیر و ترقی کی نئی شاہراہیں کھل رہی ہیں،جگہ جگہ سوئی گیس ، سڑکیں اور دیگر سہولیات دستیاب ہو رہی ہیں ، محمدشہباز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں جگہ جگہ نئے ہسپتال ، ےونیورسٹیا ں ، کالج ، سکول ، فارم تا مارکیٹ روڈز اور دیگر منصوبے تیزی سے تکمیل کے مراحل طے کر رہے ہیںجس کے بعد اب جلد فیصل آباد میں لاہور ، راولپنڈی، ملتان کی طرح میٹرو بس سروس بھی چلے گی۔








