ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ

کوالالمپور ۔ 5 اپریل (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ پام آئل کے ذخائر کے حجم میں کمی آنا ہے ۔ برسا ملائشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے جون کے لیے سپلائی کے سودے 0.7 فیصد اضافہ کے ساتھ 2454 رنگٹ (634.44 ڈالر ) فی ٹن طے پائے۔ ایکسچینج میں پام آئل کی پچیس پچیس ٹن وزن کی …

کوالالمپور ۔ 5 اپریل (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ پام آئل کے ذخائر کے حجم میں کمی آنا ہے ۔ برسا ملائشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے جون کے لیے سپلائی کے سودے 0.7 فیصد اضافہ کے ساتھ 2454 رنگٹ (634.44 ڈالر ) فی ٹن طے پائے۔ ایکسچینج میں پام آئل کی پچیس پچیس ٹن وزن کی حامل کل 68,240 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔