چیئرمین نیب کا خیبرپختونخوا احتساب کمیشن میں مبینہ طور پر غیر قانونی بھرتیوں کے متعلقہ شائع خبر کا نوٹس ، ڈی جی نیب کے پی کے کو جانچ پڑتال کا حکم

اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے خیبرپختونخوا احتساب کمیشن میں مبینہ طور پر غیر قانونی بھرتیوں کے متعلقہ روزنامہ جنگ کی 9 مارچ 2018ءکو شائع خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب خیبرپختونخوا کو خبر/شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے اور اس سلسلہ میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔ چیئرمین نیب نے نیشنل بینک آف پاکستان …

اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے خیبرپختونخوا احتساب کمیشن میں مبینہ طور پر غیر قانونی بھرتیوں کے متعلقہ روزنامہ جنگ کی 9 مارچ 2018ءکو شائع خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب خیبرپختونخوا کو خبر/شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے اور اس سلسلہ میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔ چیئرمین نیب نے نیشنل بینک آف پاکستان کی طرف سے مختلف گروپ آف کمپنیز کو غیر قانونی طور پر قرضہ جات دینے کا نوٹس لیتے ہوئے نیشنل بینک آف پاکستان کی انتطامی کے خلاف شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔