کامن ویلتھ گیمز ہاکی ایونٹ، روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا (کل) ہوگا

لاہور۔6 اپریل(اے پی پی ) پاکستان اور بھارت کی ہاکی ٹیمیں کامن ویلتھ گیمز کے ہاکی ایونٹ میں (کل) ہفتہ کو پنجہ آزمائی کرینگی۔ میچ مقامی وقت کے مطابق اڑھائی بجے دوپہر شروع ہوگا۔ پاکستان کا کامن ویلتھ گیمز میں ہونے والا پہلا میچ ویلز کے خلاف تھا جو ایک ایک گول سے برابر رہا۔ ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ پاکستان کی ٹیم (کل) بھارت کے خلاف کھیلے گی۔