سی پیک منصوبے کے تحت 8.2 ارب ڈالر مالیت سے ریلوے کی مین لائن ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ آئندہ مالی سال کے دوران شروع کیا جائے گا

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) وفاقی حکومت کی جانب سے سی پیک منصوبے کے تحت 8.2 ارب ڈالر مالیت سے ریلوے کی مین لائن ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ آئندہ مالی سال کے دوران شروع کیا جائے گا۔ پلاننگ کمےشن کے حکام کے مطابق وفاقی حکومت رےلوےز کے شعبے کو رواں مالی سال کے بجٹ میں خصوصی اہمیت دے رہی ہے تاکہ اس کی …

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) وفاقی حکومت کی جانب سے سی پیک منصوبے کے تحت 8.2 ارب ڈالر مالیت سے ریلوے کی مین لائن ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ آئندہ مالی سال کے دوران شروع کیا جائے گا۔ پلاننگ کمےشن کے حکام کے مطابق وفاقی حکومت رےلوےز کے شعبے کو رواں مالی سال کے بجٹ میں خصوصی اہمیت دے رہی ہے تاکہ اس کی تکمیل سے ملک کی اقتصادی اور معاشی ترقی اور خوشحالی کے اہداف میں مدد حاصل کی جا سکے، چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت صوبہ پنجاب مےں 30 فیصد، صوبہ سندھ مےں 18 فیصد، بلوچستان مےں 36 فیصد، خےبر بختونخوا مےں 9 فیصد، گلگت بلتستان مےں 6 فیصد اور فاٹا مےں ایک فیصد نئے رےلوے ٹرےکس بچھائے جائےں گے۔