پیرس ۔07اپریل (اے پی پی) فرانس نے کہا ہے کہ لبنان نے اپنی اقتصادی بحالی کے لیے پیرس کانفرنس میں 11 ارب ڈالر سے زیادہ امداد کی یقین دہانی حاصل کرلی ہے۔یہ بات فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے پیرس میں لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہی۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم سعد الحریری نے ملک میں اقتصادی اصلاحات اور امن کے …
لبنان نے پیرس کانفرنس میں 11 ارب ڈالر امداد کی یقین دہانی حاصل کرلی سعد الحریری معاشی بہتری کے لیے اقدامات کریں ہمارا تعاون ساتھ ہو گا، ایمانویل میکرون

مزید خبریں
پیرس ۔07اپریل (اے پی پی) فرانس نے کہا ہے کہ لبنان نے اپنی اقتصادی بحالی کے لیے پیرس کانفرنس میں 11 ارب ڈالر سے زیادہ امداد کی یقین دہانی حاصل کرلی ہے۔یہ بات فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے پیرس میں لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہی۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم سعد الحریری نے ملک میں اقتصادی اصلاحات اور امن کے قیام کے لیے بھر پور اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے، وہ اقدامات کریں ہمارا تعاون ان کے ساتھ رہے گا۔اس موقع پر سعد الحریری نے کہا کہ ملکی معیشت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے یہ پہلا مرحلہ ہے، ہم اپنے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو اور نجی شعبے کو کاروباری آزادیاں دیں گے۔








