کیکی برٹنز اور ایناستیجا سویسٹیوا نے چارلیسٹن اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

چارلیسٹن ۔ 7 اپریل (اے پی پی) کیکی برٹنز اور اینا ستیجا سویسٹیوا نے پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے چارلیسٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق امریکا میں جاری ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل مرحلے میں ہالینڈ کی کیکی برٹنز نے فرانس کی علیز کارنٹ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا سکور 6-2 اور 7-5 رہا۔ ایک اور …

چارلیسٹن ۔ 7 اپریل (اے پی پی) کیکی برٹنز اور اینا ستیجا سویسٹیوا نے پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے چارلیسٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق امریکا میں جاری ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل مرحلے میں ہالینڈ کی کیکی برٹنز نے فرانس کی علیز کارنٹ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا سکور 6-2 اور 7-5 رہا۔ ایک اور میچ میں لٹویا کی ایناستیجا سویسٹیوا نے جمہوریہ چیک کی پلسکووا کو بآسانی 6-4 اور 6-0 سے ہرا کر سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کیا۔