پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی راہ پر گامزن ہے، مستقبل میں مزید ٹیمیں پاکستان آئینگی،چیئرمین پی سی بی

لاہور۔8 اپریل(اے پی پی )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی راہ پر گامزن ہے اور انشاءاللہ مستقبل میں مزید انٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان آئیں گی ۔یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے گزشتہ دو سالوں میں ہونے والے ایونٹس پی سی بی کی مخلصانہ کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ،لاہور میں …

لاہور۔8 اپریل(اے پی پی )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی راہ پر گامزن ہے اور انشاءاللہ مستقبل میں مزید انٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان آئیں گی ۔یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے گزشتہ دو سالوں میں ہونے والے ایونٹس پی سی بی کی مخلصانہ کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ،لاہور میں گزشتہ سال ہونےوالا پی ایس ایل کا فائنل ،ورلڈ الیون ،سری لنکن ٹیم کا دورہ پاکستان اور اب لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل تھری کے دوپلے آف، کراچی میں ہونے والا فائنل اور ویسٹ انڈیز ٹیم کا دورہ پاکستان اس بات کی روشن دلیل ہے کہ بالاخر پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوچکی ہے اور اب ہماری کوشش ہے کہ مزید انٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان آئیں ۔