وفاقی کمیٹی برائے زراعت کا اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد ۔ 8 اپریل (اے پی پی)وفاقی کمیٹی برائے زراعت(ایف سی اے) کا اجلاس(منگل کو) منعقد ہوگا جس میں ربیع کی فصلوں کی پیداوارکاجائزہ لیا جائے گا اور خریف کیلئے اہداف مقررکئے جائیںگے۔اجلاس میں ربیع کی چھوٹی، بڑی اورنقدآورفصلات کے اہداف بشمول گندم، چنے کی دال، آلو، پیاز، ٹماٹر اورملکی ضروریات وبرآمدات کا تفصیل سے جائزہ لیا جائے گا۔وزارت قومی غذائی تحفظ کے حکام کے مطابق اجلاس میں خریف …

اسلام آباد ۔ 8 اپریل (اے پی پی)وفاقی کمیٹی برائے زراعت(ایف سی اے) کا اجلاس(منگل کو) منعقد ہوگا جس میں ربیع کی فصلوں کی پیداوارکاجائزہ لیا جائے گا اور خریف کیلئے اہداف مقررکئے جائیںگے۔اجلاس میں ربیع کی چھوٹی، بڑی اورنقدآورفصلات کے اہداف بشمول گندم، چنے کی دال، آلو، پیاز، ٹماٹر اورملکی ضروریات وبرآمدات کا تفصیل سے جائزہ لیا جائے گا۔وزارت قومی غذائی تحفظ کے حکام کے مطابق اجلاس میں خریف کی فصلات بشمول کاٹن، گنا، چاول، دال مونگ، دال ماش، مرچوں اوردیگر موسمی تیل داراجناس کے حوالے سے اہداف مقررکئے جائیں گے۔