انڈین پریمیئر لیگ میں (کل) ایک میچ کھیلا جائے گا

چنائی ۔ 9 اپریل (اے پی پی) انڈین پریمیئر لیگ میں (کل) منگل کو ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں چنائی سپر کنگز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیمیں چنائی کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔ چنائی سپر کنگز کی قیادت مہندرا سنگھ دھونی کریں گے جبکہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی کپتانی کے فرائض دنیش کارتھک سرانجام دیں گے۔ دونوں ٹیمیں اپنے پہلے پہلے میچ جیت چکی ہیں، …

چنائی ۔ 9 اپریل (اے پی پی) انڈین پریمیئر لیگ میں (کل) منگل کو ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں چنائی سپر کنگز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیمیں چنائی کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔ چنائی سپر کنگز کی قیادت مہندرا سنگھ دھونی کریں گے جبکہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی کپتانی کے فرائض دنیش کارتھک سرانجام دیں گے۔ دونوں ٹیمیں اپنے پہلے پہلے میچ جیت چکی ہیں، چنائی سپر کنگز نے اپنے پہلے پول میچ میں ممبئی انڈینز کو شکست دی تھی جبکہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے رائل چیلنجرز بنگلور کو مات دی تھی۔ آئی پی ایل کا فائنل میچ 27 مئی کو کھیلا جائے گا۔