چین کا جنوری اور فروری میں بیرونی سرمایہ کاری کی شرح میں 25.2 فیصد کا اضافہ

بیجنگ۔09اپریل (اے پی پی) رواں سال کے پہلے دو ماہ میں چین کی بیرونی سرمایہ کاری کی شرح میں 25.2 فیصد کا اضافہ ہوا۔ چین کی وزارت تجارت کے ماتحت سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے محکمے کے مطابق جنوری اور فروری میں بیرونی سرمایہ کاری کی شرح میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 25.2 فیصد کا اضافہ ہواہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں سال کی …

بیجنگ۔09اپریل (اے پی پی) رواں سال کے پہلے دو ماہ میں چین کی بیرونی سرمایہ کاری کی شرح میں 25.2 فیصد کا اضافہ ہوا۔ چین کی وزارت تجارت کے ماتحت سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے محکمے کے مطابق جنوری اور فروری میں بیرونی سرمایہ کاری کی شرح میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 25.2 فیصد کا اضافہ ہواہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں بیرونی سرمایہ کاری کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس سے صنعتوں کا ڈھانچہ مزید بہتر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعات کا معیار اور صنعتوں کی کارگردگی بتدریج مزید بلندی تک پہنچے گی۔ چین اور دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے تعاون کو مستحکم طور پر آگے بڑھایا گیا ہے۔