ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی

کوالالمپور ۔ 10 اپریل (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ ملکی کرنسی رنگٹ کی شرح تبادلہ میں اضافہ اور شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں سویاآئل کے نرخوں میں کمی ہے۔ برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے جون کے لئے سودے 1.6 فیصد کم ہوکر 2464 رنگٹ (636.86 ڈالر ) فی ٹن طے پائے۔ ایکسچینج میں پام آئل کی 25 …

کوالالمپور ۔ 10 اپریل (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ ملکی کرنسی رنگٹ کی شرح تبادلہ میں اضافہ اور شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں سویاآئل کے نرخوں میں کمی ہے۔ برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے جون کے لئے سودے 1.6 فیصد کم ہوکر 2464 رنگٹ (636.86 ڈالر ) فی ٹن طے پائے۔ ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل کل 38146لاٹوں کا کاروبار ہوا۔