رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران ملکی برآمدات کی شرح میں 13.14فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران ملکی برآمدات کی شرح میں 13.14فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق جولائی سے لیکرمارچ 2018 ءتک پاکستان نے برآمدات سے 17.080 ارب ڈالر کازرمبادلہ کمایا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 13.14فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے غیرملکی برآمدات سے 15.097ارب …

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران ملکی برآمدات کی شرح میں 13.14فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق جولائی سے لیکرمارچ 2018 ءتک پاکستان نے برآمدات سے 17.080 ارب ڈالر کازرمبادلہ کمایا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 13.14فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے غیرملکی برآمدات سے 15.097ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل کیاتھا۔اس عرصے کے دوران درآمدات میں 15.66فیصداضافہ دیکھنے میں آیا۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے 9 مہینوں میں پاکستان نے درآمدات پر44.379ارب ڈالر کازرمبادلہ خرچ کیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں درآمدات پر38.369 ارب ڈالر کازرمبادلہ خرچ کیاتھا، یوں تجارتی خسارے کی مجموعی شرح میں 17.30فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا ، تجارتی خسارے کاحجم 27.299ارب ڈالررہا۔