رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی شرح نمو 6.24 فیصد رہی

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی 8 مہینوں کے دوران ملک میں بڑی صنعتوں کی شرح نمو 6.24 رہی۔ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق جولائی سے فروری کے دوران ملک میں بڑی صنعتوں کی بڑھوتری کاانڈیکس(لارج سکیل کوانٹم انڈکس) 145.28پوائنٹ ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 6.24 فیصد زیادہ ہے۔جن انڈیکس کی نگرانی وزارت صنعت وپیداوارکرتی ہے ان …

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی 8 مہینوں کے دوران ملک میں بڑی صنعتوں کی شرح نمو 6.24 رہی۔ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق جولائی سے فروری کے دوران ملک میں بڑی صنعتوں کی بڑھوتری کاانڈیکس(لارج سکیل کوانٹم انڈکس) 145.28پوائنٹ ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 6.24 فیصد زیادہ ہے۔جن انڈیکس کی نگرانی وزارت صنعت وپیداوارکرتی ہے ان میں بڑھوتری کی شرح 4.08فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ صوبائی محکمہ ہائے شماریات کی زیرنگرانی انڈیکسز میں اضافہ کی شرح 1.54فیصد ریکارڈ کی گئی۔ٹیکسٹائل کی صنعتوں میں بڑھوتری کی شرح 0.47فیصد، فوڈ، بیوریجز اورٹوبیکو2.33فیصد، پیٹرولیم مصنوعات 10.26، فارماسوٹیکلز9.44 فیصد، غیردھاتی معدنیات 11.87فیصداورآٹوموبائل کی صنعتوں میں 19.48فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ منفی بڑھوتری والی صنعتوں میں کیمیائی پیداوار، فرٹیلائزرز اورمصنوعات شامل ہیں۔