رواں مالی سال کے ابتدائی 8ماہ میں ملک میں ٹریکٹروں کی پیداوارمیں 44.69فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی 8مہینوں میں ملک میں ٹریکٹروں کی پیداوارمیں 44.69فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرفروری تک ملک میں ٹریکٹروں کی پیداوارمیں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 44.69فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں ملک میں مجموعی طورپر45ہزار576ٹریکٹرتیارکئے گئے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں …

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی 8مہینوں میں ملک میں ٹریکٹروں کی پیداوارمیں 44.69فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرفروری تک ملک میں ٹریکٹروں کی پیداوارمیں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 44.69فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں ملک میں مجموعی طورپر45ہزار576ٹریکٹرتیارکئے گئے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان میں 31ہزار502 یونٹ ٹریکٹروں کی پیداوارحاصل ہوئی تھی۔