اسلام آباد ۔ رواں مالی سال 2017-18ءکے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں 3.79 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی آٹھ ماہ میں جولائی تا فروری کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات کا حجم 3.44 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران شعبہ کی …
خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 3.79 فیصدکمی ہوئی ، ادارہ برائے شماریات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ رواں مالی سال 2017-18ءکے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں 3.79 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی آٹھ ماہ میں جولائی تا فروری کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات کا حجم 3.44 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران شعبہ کی خدمات سے 3.57 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران خدمات کے شعبہ کی قومی برآمدات میں 3.79 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔








