اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی)رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں ملک کے اندر موٹر سائیکلوں کی پیداوارمیں14.15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے لے کر فروری تک ملک میں 18لاکھ 65 ہزار 434 موٹر سائیکلوں کی پیداوار حاصل ہوئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 14.15فیصد زیادہ ہے ۔ گزشتہ مالی سال کے …
ملک میں موٹر سائیکلوں کی پیداوارمیں آٹھ ماہ کے دوران 14.15 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی)رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں ملک کے اندر موٹر سائیکلوں کی پیداوارمیں14.15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے لے کر فروری تک ملک میں 18لاکھ 65 ہزار 434 موٹر سائیکلوں کی پیداوار حاصل ہوئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 14.15فیصد زیادہ ہے ۔ گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ میں 16لاکھ 34ہزار 210موٹر سائیکلیں تیار ہوئیں۔ یوں ایک سال کے عرصہ میں 14.15فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا ۔ سالانہ بنیادوںپر فروری 2018ءمیں موٹر سائیکلوں کی پیداوار میں 4.10 فیصد اضافہ دیکھنے میںآیا۔








