محمد بن سلمان کی بان کی مون سے ملاقات دو طرفہ امور پرتبادلہ خیال

واشنگٹن۔ 23 جون(اے پی پی) امریکا کے دورے کے دوران گذشتہ روز سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہ نماو¿ں کے درمیان عرب خطے میں امن وامان کی صورت حال، عالمی امور، بین الاقوامی امن وسلامتی میں سعودی عرب کے کردار بالخصوص اقوام متحدہ کے امدادی …

واشنگٹن۔ 23 جون(اے پی پی) امریکا کے دورے کے دوران گذشتہ روز سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہ نماو¿ں کے درمیان عرب خطے میں امن وامان کی صورت حال، عالمی امور، بین الاقوامی امن وسلامتی میں سعودی عرب کے کردار بالخصوص اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کے توسط سے انسانی امداد کے حوالے سے سعودی عرب کی خدمات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے سفیر عبداللہ المعلمی نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے کئی ایشوز پرتفصیلی بات چیت کی۔

Leave a Reply