ایبٹ آباد۔ 15 اپریل (اے پی پی)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ حلقہ بندیاں جیسی بھی ہوں ہزارہ سے مسلم لیگ ن ہی کلین سویپ کرے گی ،نوز شریف کو عوام کے دلوں سے نکالنا ناممکن ہے ۔(ن )لیگ کا ہر اُمیدوار کامیاب ہو گا ۔حویلیاں میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک منظم لابی مسلم لیگ (ن) اور نوزشریف …
حلقہ بندیاں جیسی بھی ہوں،مسلم لیگ (ن) ہی کلین سویپ کرے گی ،نوز شریف کو عوام کے دلوں سے نکالنا ناممکن ہے، مرتضیٰ جاوید عباسی

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 15 اپریل (اے پی پی)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ حلقہ بندیاں جیسی بھی ہوں ہزارہ سے مسلم لیگ ن ہی کلین سویپ کرے گی ،نوز شریف کو عوام کے دلوں سے نکالنا ناممکن ہے ۔(ن )لیگ کا ہر اُمیدوار کامیاب ہو گا ۔حویلیاں میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک منظم لابی مسلم لیگ (ن) اور نوزشریف کے خلاف مہم چلا رہی ہے جسے عوام نے مسترد کر دیا ہے۔ نواز شریف پاکستانی سیاست کا ناقابل فراموش حقیقت ہے جس کو جھٹلایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر سمیت ہزارہ میں حلقہ بندیوں میں مسلم لیگ (ن) کو سیاسی نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی لیکن مسلم لیگ ن کا مقابلہ کرنا یہودی لابی کے ایجنٹوں کے بس کی بات نہیں۔








