اسلام آباد ۔15اپریل (اے پی پی)پاکستان نے شام کے علاقہ دومہ میں کیمیائی ہتھیاروں کے حملوں کے تناظر میں تمام فریقوں پر اقوام متحدہ کے منشور کے خلاف کسی قسم کے اقدام سے گریز پر زور دیا ہے۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے کسی بھی حصے میں کسی بھی ملک کی طرف سے کیمیائی ہتھیاروں کے …
پاکستان کاشام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔15اپریل (اے پی پی)پاکستان نے شام کے علاقہ دومہ میں کیمیائی ہتھیاروں کے حملوں کے تناظر میں تمام فریقوں پر اقوام متحدہ کے منشور کے خلاف کسی قسم کے اقدام سے گریز پر زور دیا ہے۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے کسی بھی حصے میں کسی بھی ملک کی طرف سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں حقائق کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کےلئے کام کرنے والے ادارے کی تحقیقات کے ذریعے سامنے لانا انتہائی ضروری ہے۔








